ٹھٹہ (رپورٹ)دعا نیوز عبدالعزیز شیخ
مکلی سوسائٹی یونٹ نمبر 2 کے سینٹرل پارک میں سیکیورٹی اور دیکھ بھال کے فقدان پر علاقہ مکینوں نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔علاقہ مکینوں کے مطابق سینٹرل پارک، جو شہریوں کے لیے تفریح، چہل قدمی اور صحت مند سرگرمیوں کا اہم مرکز ہے، انتظامی غفلت کے باعث بدحالی کا شکار ہے۔ پارک میں چوکیدار کی عدم موجودگی اور مناسب نگرانی نہ ہونے کے سبب سماج دشمن عناصر کی سرگرمیوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔رہائشیوں کا کہنا ہے کہ پارک میں منشیات کے عادی افراد جمع ہو کر مختلف اقسام کا نشہ استعمال کرتے ہیں، جس کے باعث صبح و شام واک کرنے والے مرد، خواتین، بزرگ اور بچے عدم تحفظ اور پریشانی کا شکار ہیں۔عوام کا کہنا ہے کہ صفائی، سیکیورٹی اور پارک کی دیکھ بھال کے حوالے سے سوسائٹی انتظامیہ کی جانب سے مؤثر اقدامات نہیں کیے جا رہے، جس کی وجہ سے یہ عوامی تفریح گاہ اپنے اصل مقصد سے ہٹ کر غیر قانونی سرگرمیوں کا مرکز بنتی جا رہی ہے۔علاقہ مکینوں نے سوسائٹی انتظامیہ اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ پارک میں فوری طور پر مستقل چوکیدار تعینات کیا جائے، باقاعدہ دیکھ بھال کا انتظام کیا جائے اور سماج دشمن عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرکے پارک کو محفوظ اور پُرامن بنایا جائے۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]