نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ) دوڑ کے قریب گاؤں درگاہ احمد شاہ کے رہائشی خان محمد مری نے اپنے مرحوم بھائی نظام الدین مری کے بچوں جمیلا، جنت اور امام الدین کے ہمراہ دوڑ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ان کی والدہ بختاور مری نے آج سے تقریباً 9 سال قبل اپنے شوہر کے انتقال کے بعد بچوں کو چھوڑ کر دوسری شادی کرلی تھی۔ اس وقت سے یہ بچے ہمارے ساتھ رہ رہے ہیں اور ہم نے ہی ان کی پرورش اور دیکھ بھال کی ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں بچوں کی والدہ بختاور، جو دوسری شادی کرچکی ہیں، نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے مجھ خان محمد مری پر الزام عائد کیا کہ ان کے بچے میرے پاس قید ہیں، حالانکہ ان الزامات میں کوئی صداقت نہیں۔ یہ بچے اپنی خوشی اور مرضی سے میرے ساتھ رہ رہے ہیں۔خان محمد مری نے مزید کہا کہ بچوں کی والدہ بچوں کی جائیداد پر قبضہ کرنے کے لیے جھوٹا ڈرامہ رچا رہی ہیں۔اس موقع پر بچوں نے بھی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے چچا خان محمد مری کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں۔دریں اثنا، پریس کانفرنس کے دوران ایاز مری نے کہا کہ بختاور میری ساس ہیں، جو میری اہلیہ شکیلہ مری کو ورغلا رہی ہیں اور اب مجھ سے نکاح ختم کروانے کی کوشش کر رہی ہیں، جبکہ مجھ پر تشدد کے الزامات بھی عائد کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ سارا معاملہ جائیداد ہتھیانے کے لیے بنایا جا رہا ہے۔انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ اس معاملے کی شفاف تحقیقات کرکے انصاف فراہم کیا جائے۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]