وہاڑی ( ڈسڑکٹ بیوروچیف محمدمعظم جوئیہ )وہاڑی میں نئے تعینات ہونے والے ایس ڈی ای او پیرا فورس محمد اعظم جوئیہ نے اپنے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا۔چارج سنبھالنے کے موقع پر دفتر کے افسران اور سٹاف نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور گلدستے پیش کر کے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔چارج سنبھالتے ہی ایس ڈی ای او پیرا فورس محمد اعظم جوئیہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلعی انتظامیہ کے احکامات پر موثر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا اور عوامی مفاد سے متعلق امور میں پیرا فورس کا کردار مزید فعال بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ گرانفروشی ، ذخیرہ اندوزی اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف کارروائیوں میں متعلقہ اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ وہاڑی شہر کو تجاوزات (انکروچمنٹ) سے پاک بنانے کے لیے بھی موثر اقدامات کیے جائیں گے تاکہ شہریوں کو بہتر سہولیات میسر آسکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی قانون کی عملداری اور سرکاری پالیسیوں پر موثر عملدرآمد کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں دیانتداری ، شفافیت اور پیشہ ورانہ انداز میں انجام دیتے ہوئے عوامی خدمت کے مشن کو آگے بڑھائیں گے۔۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]