October 16, 2026

ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر خالد مسعود کا اتوار کے دن ہسپتال کا دورہ۔

IMG-20260601-WA0146

ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر خالد مسعود کا اتوار کے دن ہسپتال کا دورہ۔

عید کے موقع پر مریضوں کو صحت سہولیات کی فراہمی پر انہوں نے عملے کی کارکردگی کو سراہا۔

صوابی(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ہسپتال ڈائریکٹر باچاخان میڈیکل کمپلیکس ڈاکٹر خالد مسعود نے اتوار کے روز ہسپتال کا تفصیلی دورہ کیا۔عید کی تعطیلات کے دوران مریضوں کو ہر ممکن صحت سہولیات کی فراہمی پر انہوں نے تمام عملے کی کارکردگی کو سراہا۔ڈی ایم ایس ڈاکٹر آیاز شمس نے ہسپتال ڈائریکٹر کو عید تعطیلات میں فراہم کی جانے والی سہولیات پر بریفنگ دی۔ ڈی ایم ایس کے مطابق عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران 4 ہزار سے زائد مریضوں کا علاج کیا گیا۔ہسپتال ڈائریکٹر نے شعبہ ایمرجنسی کا بھی دورہ کیا اور وہاں ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈیکس، سیکیورٹی اہلکاروں اور دیگر سپورٹنگ اسٹاف سے ملاقات کی۔ انہوں نے تمام عملے کی کارکردگی کو سراہا۔