18

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ) سگا دولت پور کی جانب سے عابد لاشاری تمغۂ امتیاز کے اعزاز میں شاندار استقبالیہ سندھ گریجویٹس

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)
سگا دولت پور کی جانب سے عابد لاشاری تمغۂ امتیاز کے اعزاز میں شاندار استقبالیہ سندھ گریجویٹس ایسوسی ایشن (SGA) دولت پور برانچ کی جانب سے سماجی رہنما اور معذور افراد کے حقوق کے علمبردار عابد لاشاری، تمغۂ امتیاز کے اعزاز میں ایک شاندار استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ یہ تقریب معذور افراد کے حقوق، بحالی اور سماجی ترقی کے شعبے میں ان کی نمایاں خدمات کے اعتراف میں منعقد کی گئی۔
تقریب کی صدارت جام جاوید انڑ، صدر سگا دولت پور نے کی۔ اس موقع پر طیب خانزادہ، اسلم پلی، ڈاکٹر مجیب جوکھیو، ولی محمد جوکھیو، ممتاز میمن، ایاز چانڈیو، حکیم اوٹھو سمیت دیگر معزز مہمان بھی موجود تھے۔تقریب کے دوران جام جاوید انڑ نے عابد لاشاری کو شیلڈ آف آنر پیش کی اور معذور افراد کی بحالی، فلاح و بہبود اور بااختیار بنانے کے لیے ان کی طویل جدوجہد اور خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ عابد لاشاری کو پاکستان کے اعلیٰ سول اعزاز تمغۂ امتیاز سے نوازا جانا دولت پور کے عوام کے لیے فخر اور اعزاز کی بات ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے عابد لاشاری کو تمغۂ امتیاز حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی اور ایک جامع، مساوی اور باوقار معاشرے کے قیام کے لیے ان کی خدمات کو سراہا۔ اس موقع پر سگا کی 54ویں سالگرہ بھی منائی گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں