شاہوالا جنوبی (راجہ نورالٰہی عاطف سے) بزم سعد شاہوالا جنوبی کے زیرِ اہتمام ایک شاندار اور یادگار مشاعرے کا انعقاد کیا گیا، جس میں علاقے بھر سے شعراء، ادباء اور اہلِ قلم کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ادبی ذوق و شوق سے بھرپور اس تقریب کی صدارت معروف شعراء جاوید اقبال راز اور سید قمر بخاری نے کی، جبکہ تھل ادبی سرائیکی سنگت جنجوں شریف کے اراکین نے خصوصی شرکت کرکے محفل کی رونق میں اضافہ کیا۔
تقریب کے دوران استاد مرید تسلیم، جندہ خان، مختیار اسد گھلو اور ظفر شاد کو ان کی نمایاں ادبی خدمات کے اعتراف میں شیلڈز اور میڈلز سے نوازا گیا۔ مہمانِ اعزاز کے طور پر معروف ادبی شخصیت کاظم حسین کاظم بھی شریک ہوئے۔
مشاعرے میں ملک قیصر عزیز یاور واگھراہ، استاد رمضان ضامن کربلائی، منور سعید پرویز، منیر سید، ممتاز قمر لیہ، وقاص اللہ وقاص، ثمر اقبال ثمر، جمیل حیدر مگسی، غلام علی گوہر والا، شاہزیب شوذب، احمد علی، ارحم علی لودھرا، امانت بلوچ اور اکرم افروز سمیت متعدد شعراء نے اپنا کلام پیش کیا اور حاضرین سے بھرپور داد وصول کی۔
تقریب کی نظامت جابر علی پشیہ اور سلیم سعد نے نہایت خوش اسلوبی سے انجام دی۔ اس موقع پر بزم سعد شاہوالا جنوبی کی جانب سے تین ادبی تنظیموں، تھل ادبی سرائیکی سنگت جنجوں شریف، بزم بہار کروڑ اور بزم حاضر لیہ کو بھی ادبی خدمات کے اعتراف میں خصوصی ایوارڈز دیے گئے۔
مشاعرے میں مہمانِ خصوصی ملک ارباب شمشیر واگھراہ، ملک ایوب واگھراہ، ملک عمران خان، محمد رمضان، راجہ زوہیب، ندیم حسن پٹواری، راجہ فرحان امجد شاہ، سہیل راہداری اور راجہ دلاور سمیت دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی اور پروگرام کو سراہتے ہوئے منتظمین کی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
تقریب کے اختتام پر مختلف ادبی تنظیموں کے سربراہان نے کامیاب مشاعرے کے انعقاد پر سلیم سعد کا شکریہ ادا کیا اور بزم سعد شاہوالا جنوبی کی ادبی، ثقافتی اور شعری خدمات کو سراہتے ہوئے اس کے کردار کو ادب کے فروغ کے لیے اہم قرار دیا۔
شاہوالا جنوبی (راجہ نورالٰہی عاطف سے) بزم سعد شاہوالا جنوبی کے زیرِ اہتمام ایک شاندار اور یادگار
جمالی بلوچاں (راجہ نورالہی عاطف سے)پی پی 83 سے بلا مقابلہ منتخب ہونے والے ممبر صوبائی اسمبلی
پاکستان ہاوس نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے وزارتِ مواصلات و
ہارون آباد عید الاضحی کے موقع پر عالم اسلام بالخصوص ضلع بہاول نگر کے عوام کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے
نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ) سکرنڈ میں “سندھی و اردو مشاعرہ”اور سید انوار حسین انجم نقوی پبلک ریلیشن سیکریٹری