جمالی بلوچاں (راجہ نورالہی عاطف سے)پی پی 83 سے بلا مقابلہ منتخب ہونے والے ممبر صوبائی اسمبلی سردار ظفر خان بلوچ نے کہا ہے کہ حلقہ کے عوام کی بے لوث محبتوں، اعتماد، عزت اور اپنائیت کا قرض کبھی نہیں اتار سکتا اور وہ ہمیشہ اپنے عوام کے شکر گزار رہیں گے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار اپنے ڈیرہ پر مختلف علاقوں سے آنے والے عوامی وفود سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
سردار ظفر خان بلوچ نے کہا کہ وہ عوامی اعتماد پر پورا اترنے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی امنگوں کی ترجمانی، مسائل کے حل اور علاقہ کی تعمیر و ترقی کے لیے کسی قسم کی کوتاہی نہیں برتی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ ان کے خاندان کی سیاست کا محور ہمیشہ عوامی خدمت رہا ہے۔ ان کے آباؤ اجداد نے عوام کی فلاح و بہبود اور علاقائی ترقی کے لیے گراں قدر خدمات انجام دیں اور وہ سابق رکن قومی اسمبلی سردار شجاع محمد خان بلوچ مرحوم اور سابق رکن صوبائی اسمبلی سردار علی حسین خان بلوچ مرحوم کے عوامی خدمت کے مشن کو مزید آگے بڑھائیں گے۔
نو منتخب رکن صوبائی اسمبلی نے کہا کہ اجتماعی ترقی، بنیادی سہولیات کی فراہمی، نوجوانوں کے لیے بہتر مواقع اور عوامی فلاح و بہبود ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے دل اپنے حلقہ کے عوام کے ساتھ دھڑکتے ہیں اور وہ ہر وقت عوام کے دکھ سکھ میں شریک رہیں گے۔
اس موقع پر مختلف علاقوں سے آنے والے وفود نے سردار ظفر خان بلوچ کو بلا مقابلہ ممبر صوبائی اسمبلی منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ علاقہ کی ترقی اور عوامی مسائل کے حل میں مؤثر کردار ادا کریں گے۔ سردار ظفر خان بلوچ نے تمام وفود کا شکریہ ادا کرتے ہوئے عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں نبھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
جمالی بلوچاں (راجہ نورالہی عاطف سے)پی پی 83 سے بلا مقابلہ منتخب ہونے والے ممبر صوبائی اسمبلی
پاکستان ہاوس نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے وزارتِ مواصلات و
ہارون آباد عید الاضحی کے موقع پر عالم اسلام بالخصوص ضلع بہاول نگر کے عوام کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے
نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ) سکرنڈ میں “سندھی و اردو مشاعرہ”اور سید انوار حسین انجم نقوی پبلک ریلیشن سیکریٹری
میلسی ( بیو رو چیف و ہا ڑ ی )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے “ستھرا پنجاب” وژن اور خصوصی احکامات کے تحت عید الاضحیٰ 2026 کے موقع پر