پاکستان ہاوس نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے وزارتِ مواصلات و ممبر قومی اسمبلی انجینئر ملک گل اصغر خان بگھور کے کوآرڈینیٹر ایڈووکیٹ ملک وقاص احمد بگھور نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کی بے لوث خدمت، فلاح و بہبود اور علاقائی تعمیر و ترقی کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں برتی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ انجینئر ملک گل اصغر خان بگھور کی قیادت میں حلقے کی ترقی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے جامع حکمت عملی کے تحت کام جاری ہے۔ علاقے میں متعدد میگا پراجیکٹس پر خطیر فنڈز سے کام مکمل کروایا جائے گا، جن کی تکمیل سے ترقی و خوشحالی کا ایک نیا باب رقم ہوگا۔ ان منصوبوں سے نہ صرف بنیادی سہولیات میں بہتری آئے گی بلکہ روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے، جس سے مقامی معیشت مزید مستحکم ہوگی۔
ایڈووکیٹ ملک وقاص احمد بگھور نے کہا کہ سڑکوں، مواصلاتی نظام، تعلیم، صحت اور دیگر عوامی فلاحی شعبوں میں ترقیاتی منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا تاکہ عوام کو جدید اور معیاری سہولیات میسر آ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت ہی ہماری سیاست کا محور ہے اور لوگوں کے اعتماد پر پورا اترنے کے لیے دن رات کام کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی ترقیاتی پالیسیوں کے ثمرات نچلی سطح تک پہنچانے کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں اور عوام کو جلد ہی مزید اہم منصوبوں کی تکمیل کی خوشخبری ملے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل سے علاقے کی محرومیوں کا خاتمہ ہوگا اور خوشحالی، ترقی اور استحکام کے نئے راستے کھلیں گے۔علاقے کے عوامی، سماجی اور کاروباری حلقوں نے ترقیاتی منصوبوں کے اعلان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ان منصوبوں سے علاقے کی تقدیر بدلنے میں مدد ملے گی اور عوام کو دیرپا فوائد حاصل ہوں گے۔
جمالی بلوچاں (راجہ نورالہی عاطف سے)پی پی 83 سے بلا مقابلہ منتخب ہونے والے ممبر صوبائی اسمبلی
پاکستان ہاوس نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے وزارتِ مواصلات و
ہارون آباد عید الاضحی کے موقع پر عالم اسلام بالخصوص ضلع بہاول نگر کے عوام کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے
نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ) سکرنڈ میں “سندھی و اردو مشاعرہ”اور سید انوار حسین انجم نقوی پبلک ریلیشن سیکریٹری
میلسی ( بیو رو چیف و ہا ڑ ی )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے “ستھرا پنجاب” وژن اور خصوصی احکامات کے تحت عید الاضحیٰ 2026 کے موقع پر