11

ہارون آباد عید الاضحی کے موقع پر عالم اسلام بالخصوص ضلع بہاول نگر کے عوام کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے

ہارون آباد
عید الاضحی کے موقع پر عالم اسلام بالخصوص ضلع بہاول نگر کے عوام کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں عید الاضحی مسلمانوں کا ایسا تہوار ہے جو قربانی کا درس دیتا ہے قربانی کا جذبہ پیدا کرتا ہے اور اسلامی تعلیمات کے مطابق انسان قربانی دینے پر تیار رہتا ہے قربانی صرف جانور قربان کرنے کا نام نہیں اپنی انا اپنے غصے اور اپنے جذبات کی قربانی معاشرے میں اعتدال پیدا کرتی ہے معاشرے سے عدم برداشت کا خاتمہ کرتی ہے عدم برداشت ایک ایسی برائی ہے جو معاشرے میں انتشار لڑائی جھگڑے اور انتہا پسندی کو فروغ دیتی ہے
ان خیالات کا اظہار ضلع بہاول نگر کو سی پیک موٹروے ایر ایمبولنس پروگرام سے ملانے والے عوامی لیڈر ڈاکٹر مظہر اقبال چوہدری نے عید الاضحی کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا
ڈاکٹر مظہر اقبال چوہدری نے کہا عدم برداشت کی وجہ سے پوری دنیا عدم استحکام کا شکار ہے خطے کی صورتحال عدم برداشت کی وجہ سے خراب ہے اپنے احساس اور جذبات کی قربانی ہی دنیا بھر بالخصوص مشرق وسطی میں قیام امن کی ضامن ہے مسلمانان عالم سنت ابراہیمی کی ادائیگی اس عہد کے ساتھ کریں گے کہ عدم برداشت کا خاتمہ کریں گے پاکستان کے استحکام ترقی خوشحالی کے لیے یکجہتی کے ساتھ اپنا کردار ادا کریں گے رب ذوالجلال عالم اسلام کو عید الضحی جیسی کروڑوں خوشیاں نصیب فرمائے اسلام کا بول بالا ہو پاکستان کی معاشی ترقی و خوشحالی ہو قومی سلامتی کے اداروں کی محافظت کے لیے خصوصی طور پر دعا گو ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں