ٹاپ فلمی ہیروئن لیلیٰ کو کام ملنا کیوں بند ہوا تھا ؟ ایسی کیا وجہ تھی کہ اداکارہ پاگل ہو گئیں ۔۔۔ خود پر بیتے حالات خود بیان کردیے ۔۔۔۔۔ لیلیٰ کے بقول سب کچھ بہت اچھا چل رہا تھا میرا نام ٹاپ تھری اداکاراؤں میں شمار ہوتا تھا مگر میری قسمت میں شہرت اور دولت کے ساتھ بہت سے دکھ بھی لکھے تھے پہلے والدہ کا انتقال ہوا ، وہ میری ماں بھی تھیں اور مینجر بھی ، سب کچھ وہ سنبھالتیں تھیں گھر کے کاموں سے لیکر مالی معاملات تک ۔۔۔ پھر میرا جوان بھائی انتقال کر گیا تو میں ٹوٹ کر رہ گئی ایسا لگا جیسا ہمارے اوپر یکدم دھوپ آگئی ہو ۔ ان دنوں انڈسٹری سے کٹ ہو کر رہ گئی تھی انڈسٹری والوں نے بھی حال تک نہ پوچھا ، ابھی بھائی کا چالیسواں گزرا کہ دو دن بعد والد صاحب بھی چل بسے ۔۔ میں ان دنوں ڈیپریشن میں رہنے لگی لیکن مجھ پر قیامت تب ٹوٹی جب مجھے ڈیفنس لاہور میں ذاتی گھر سے عدالتی بیلف کے ذریعے نکال دیا گیا ، کروڑوں کا وہ گھر جو میں نے اپنی پسند سے خریدا تھا ۔ میں سمجھتی تھی کہ میرا گھر ہے مگر فراڈیوں اور جعلسازوں نے میری والدہ کے ساتھ لین دین میں گڑ بڑ کی تھی ۔ بنک میں گروی رکھا گیا ہمیں فروخت کیا گیا ساری رقم بھی وصول کر لی گئی ، والدہ بھائی اور والد کے انتقال کے بعد مجھے ان چیزوں کا ذرا بھی علم نہیں تھا میں نے کب تھانہ کچہری دیکھا تھا ، میرے قریبی دوستوں نے مجھ سے ہمدردی کا اظہار کیا مگر وہ بھی ہمارے ساتھ فراڈ کرنے والوں سے پیسے لے کر دھوکا کر گئے ، ایسے ایسے لوگوں نے مجھے لٹوایا جن پر بہت بھروسہ تھا ۔اور والد کے انتقال کے بعد ایک روز بیلف اور پولیس آئے اور مجھے میرے ہی گھر سے نکال دیا ۔ میرے ساتھ ہوئے اس فراڈ پر آج تک مجھے انصاف نہیں ملا ۔ ملتا بھی کیسے مجھے اپنوں نے ہی زخم لگائے تھے ۔۔۔ ان صدمات پر میں دو بار پاگل ہوئی مگر اللہ نے کرم کیا ، میں گری اور پھر سنبھل گئی اور آج آپ کے سامنے ویسی ہی شان سے بیٹھی ہوں ۔۔۔ اگر شوبز کے حلقے میرے ساتھ کھڑے ہوتے تو شاید میرے ساتھ وہ سب کچھ نہ ہوتا ۔ یہ وجوہات ہیں کہ مجھے نیم پاگل قرار دے کر فلم نگری سے آؤٹ ہونے پر مجبور کردیا گیا ۔۔۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]