سامارو کے قریب جھڈو روڈ پر لولان شاخ کے مقام پر دو موٹر سائیکلوں کے درمیان آمنے سامنے خوفناک تصادم کے نتیجے میں چار افراد شدید زخمی ہو گئے۔
اطلاعات کے مطابق زخمی ہونے والوں میں دو افراد بھیل برادری سے تعلق رکھتے ہیں، جو بھیل میجر رفیق کے گاؤں کے رہائشی بتائے جا رہے ہیں، جبکہ دو افراد شورو برادری سے تعلق رکھتے ہیں اور تعلقہ جھڈو کے رہائشی ہیں۔
حادثے میں عزیز شورو اور الہدنو شورو کو زیادہ تشویشناک حالت میں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں کی جانب سے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ مقامی افراد نے فوری امدادی کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو اسپتال پہنچایا۔
پولیس کے مطابق حادثے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
رپورٹ کمیرہ مین ٹیم کے ساتھ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف عمرکوٹ









