19

میڈم اتنی بھی کیا جلدی ہے ۔۔۔!!! رات گئے بڑی خبر ۔۔۔ مومنہ اقبال تھانہ چوھنگ پہنچ گئیں ،

میڈم اتنی بھی کیا جلدی ہے ۔۔۔!!! رات گئے بڑی خبر ۔۔۔ مومنہ اقبال تھانہ چوھنگ پہنچ گئیں ، ثاقب چدھڑ کے خلاف درخواست دینے کی کوشش ۔۔ ۔۔۔ بتایا جارہا ہے کہ کچھ دیر قبل اداکارہ مومنہ اقبال اپنی شکایت کے اندراج کے لیے وکلاء کے ہمراہ تھانہ چوہنگ پہنچیں مگر پولیس کاؤنٹر پر انکی درخواست وصول کرنے سے معذرت کر لی گئی ۔ غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق مومنہ اقبال کو کہا گیا ہے کہ میڈم اتنی کیا جلدی ہے اگر کوئی اور بات ہے تو بتائیں لیکن جو معاملہ این سی سی آئی اے کے پاس زیر غور ہے اسکی رپورٹ سامنے آنے دیں ، ہمارے لیے اس میں جو بھی حکم اور ہدایت ہوگی ہم اس پر عمل کریں گے ۔۔۔ دوسری جانب مومنہ اقبال اور ثاقب چدھڑ کیس پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ یہ ایک ذاتی نوعیت کا معاملہ ہے ۔ جسے حل ہونا چاہیے ۔ این سی سی آئی اے پورا معاملہ دیکھ رہا ہے اگر مومنہ اقبال یا کسی بھی عورت کا الزام ثابت ہوتا ہے تو میرٹ کے مطابق کارروائی کی جائے گا ، سیاسی، بااثر ہونا یا ن لیگ سے تعلق کسی کو سزا سے نہیں بچا سکتا ۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں