October 24, 2026

ممبر بورڈ آف گورنرز عرفان سلیم اعوان کا باچا خان میڈیکل کمپلیکس صوابی کا دورہ۔

IMG-20261024-WA0108

ممبر بورڈ آف گورنرز عرفان سلیم اعوان کا باچا خان میڈیکل کمپلیکس صوابی کا دورہ۔

دورے کے موقع پر انہوں نے مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔

صوابی(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ممبر بورڈ آف گورنرز، ایم ٹی آئی صوابی، عرفان سلیم اعوان نے ہفتہ کے روز باچا خان میڈیکل کمپلیکس صوابی کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔دورے کے دوران ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر خالد مسعود اور دیگر انتظامی افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ممبر بورڈ آف گورنرز نے بچوں کے انتہائی نگہداشت یونٹ (NICU) بچوں کے وارڈ اور این این ٹی وارڈز کا معائنہ کیا۔ انہوں نے مریضوں کے تیمارداروں سے ملاقات کی اور ہسپتال میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، علاج معالجے اور مریضوں کی دیکھ بھال سے متعلق معلومات حاصل کیں۔اس موقع پر ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر خالد مسعود نے ممبر بورڈ آف گورنرز کو مختلف شعبوں کی کارکردگی، دستیاب طبی سہولیات اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی خدمات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ممبر بورڈ آف گورنرز عرفان سلیم اعوان نے عوام کو چوبیس گھنٹے بلا تعطل طبی سہولیات فراہم کرنے پر ڈاکٹروں، نرسنگ اسٹاف، پیرامیڈیکل عملے اور دیگر ملازمین کی خدمات کو سراہا اور ان کی محنت اور لگن پر شکریہ ادا کیا۔