October 25, 2026

کمشنر ملاکنڈ ڈویژن اقبال حسین باچا کی زیرِ صدارت اجلاس۔ اجلاس میں کلین اینڈ گرین ملاکنڈ منصوبے پر عملدرآمد کے لیے اہم فیصلے کئے گئے۔

IMG-20261024-WA0109

کمشنر ملاکنڈ ڈویژن اقبال حسین باچا کی زیرِ صدارت اجلاس۔

اجلاس میں کلین اینڈ گرین ملاکنڈ منصوبے پر عملدرآمد کے لیے اہم فیصلے کئے گئے۔

ملاکنڈ(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق کمشنر ملاکنڈ ڈویژن اقبال حسین باچا کی زیرِ صدارت کلین اینڈ گرین ملاکنڈ منصوبے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈپٹی کمشنرز، محکمہ جنگلات کے افسران، یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز، کالجز کے پرنسپلز اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں گورنر خیبرپختونخوا کی 21 اکتوبر 2026 کو جاری کردہ ہدایات کی روشنی میں کلین اینڈ گرین ملاکنڈ اقدام کو ترجیحی بنیادوں پر آگے بڑھانے پر زور دیا گیا۔ منصوبے کے تحت صفائی، پانی کے ذخائر کی بحالی، جنگلات کا تحفظ اور ماحولیاتی نظام کے ذریعے کاربن کریڈٹس پیدا کرنے کے اقدامات پر غور کیا گیا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام اضلاع میں کلین اینڈ گرین مہم کو مؤثر بنانے کے لیے متعلقہ محکمے باہمی رابطے کے ساتھ کام کریں گے۔ تعلیمی اداروں کو ضلع ملاکنڈ کے علّانڈ ماڈل کا دورہ کرکے اس کا مطالعہ کرنے اور اپنے علاقوں میں اس طرز کے منصوبے متعارف کرانے کی ہدایت کی گئی۔پانی کے تحفظ کے لیے بارش کے پانی کو ذخیرہ کرنے، چیک ڈیمز کی تعمیر اور پہاڑی علاقوں میں پانی کے بہاؤ کو محفوظ بنانے کے اقدامات پر بھی اتفاق کیا گیا۔ اجلاس میں جنگلات کی غیرقانونی کٹائی اور لکڑی کی اسمگلنگ کے خلاف سخت کارروائی، متعلقہ قوانین پر عملدرآمد اور جنگلات کے ڈیٹا کی نقشہ سازی پر بھی زور دیا گیا۔مزید برآں، یونیورسٹیوں اور کالجز کو کاربن کریڈٹس کے منصوبوں، جنگلات کے تحفظ اور ماحولیاتی بہتری کے اقدامات میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ تمام یونیورسٹیوں اور کالجز کو کلین اینڈ گرین ملاکنڈ کے لیے اپنے عملی منصوبے تیار کرکے ایک ماہ کے اندر گورنر سیکرٹریٹ کو پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے تمام متعلقہ اداروں پر زور دیا کہ وہ اجلاس میں کیے گئے فیصلوں اور جاری کردہ ہدایات پر من و عن عملدرآمد یقینی بنائیں.