15

سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) ایس پی انوسٹی گیشن سرگودھا عمران عباس چدھڑ کی ڈی ایس پی

سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) ایس پی انوسٹی گیشن سرگودھا عمران عباس چدھڑ کی ڈی ایس پی صدر سرکل، متعلقہ تھانہ جات کے ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران اور آئی ٹی برانچ سٹاف کے ساتھ میٹنگ کاانعقاد۔ جس میں امن و امان کی صورتحال، زیر التواء مقدمات اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری مہم کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ایس پی انوسٹی گیشن نے تمام افسران کی انفرادی کارکردگی رپورٹ ملاحظہ کی اور انہیں تاکید کی کہ تمام مقدمات کی تفتیش کو میرٹ پر جلد از جلد مکمل کر کے چالان عدالتوں میں جمع کروائے جائیں سنگین جرائم میں ملوث اشتہاری مجرمان اور عدالتی مفروروں کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹاسک دیے گئے۔ انہوں نے واضح کیا کہ تفتیش میں کسی قسم کی کوتاہی یا جانبداری برداشت نہیں کی جائے گی۔ جدید سائنسی خطوط پر تفتیش کر کے اصل ملزمان کو کٹہرے میں لایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں