اسلام آباد (راجہ نورالہی عاطف سے) انٹرنیشنل ادبی تنظیم شریف اکیڈمی جرمنی کے سی ای او شفیق مراد نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ شریف اکیڈمی جرمنی کے زیرِ اہتمام “شریف اکیڈمی میگزین” کا اجرا
جرمنی میں قائم عالمی علمی ادبی تنظیم شریف اکیڈمی جرمنی کے بورڈ اف ڈائریکٹرز کے متفقہ فیصلے کے مطابق کیا جارہاہے۔ انہوں نے بتایا کہ اکیڈمی کی جانب سے ایک جامع اور معیاری رسالے “شریف اکیڈمی میگزین” کے اجرا کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس میگزین کا مقصد علمی، ادبی، ثقافتی اور سماجی سرگرمیوں کو فروغ دینا اور اردو زبان و ادب کو اکناف عالم میں پھیلانا ہے ۔
میگزین میں علمی و ادبی مضامین، شاعری، تحقیقی مقالہ جات ثقافتی سرگرمیوں کی رپورٹس، بیرونِ ملک مقیم اہلِ قلم کی تحریریں، نوجوان لکھاریوں کے لیے خصوصی گوشے، اور شریف اکیڈمی کی مختلف تقریبات و سرگرمیوں کی خبریں شامل کی جائیں گی۔سی ای او شریف اکیڈمی کے مطابق یہ میگزین اردو زبان کے فروغ، مثبت فکری رجحانات کے استحکام اور مختلف تہذیبوں کے درمیان ادبی و ثقافتی روابط کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ میگزین میں دنیا بھر سے اہلِ قلم، شعراء، ادباء اور دانشوروں کی تخلیقات کو خوش آمدید کہا جائے گا۔
اکیڈمی کے چیف ایگزیکٹو شفیق مراد نے مزید کہا کہ عنقریب ایڈیٹوریل بورڈ اور مجلس مشاورت کا اعلان کر دیا جائے گا۔
فرض شناسی کا روشن استعارہ — حافظ عصمت اللہ کی خدمات، ریسکیو 1122 کا قابلِ فخر سرمایہ
سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی کی زیرصدارت ریٹینشن
اساتذہ کرام کی پیشہ ورانہ استعداد میں اضافہ: معیاری تعلیم کی جانب ایک مؤثر قدم
پولیس ہیڈکوارٹرز دیر بالا میں تقریب انعامات کے حوالے سے تقریب منعقد ہوئی۔
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی سینٹرل ڈپازٹری کمپنی کی عشائیہ تقریب میں شرکت۔