سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) چیف آرگنائزر لٹریری اینڈ سپورٹس ایکٹیوٹیز ڈسٹرکٹ خوشاب ملک عبدالغفور آصف بوڑانہ نے ریڈیو پاکستان سرگودھا کی اکیسویں سالگرہ کے موقع پر ادارے کی انتظامیہ اور دیگر تمام عملے کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔اپنے تہنیتی پیغام میں ملک عبدالغفور آصف بوڑانہ نے کہا کہ ریڈیو پاکستان سرگودھا گزشتہ اکیس برسوں سے عوام تک بروقت، مستند اور معیاری معلومات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ تعلیم، ثقافت، ادب اور سماجی شعور کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریڈیو ایک ایسا موثر ذریعہ ابلاغ ہے جو آج بھی اپنی ساکھ، اعتماد اور عوامی وابستگی کے باعث لوگوں کے دلوں میں خاص مقام رکھتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ریڈیو پاکستان سرگودھا نے علاقائی زبان، ثقافت اور مقامی مسائل کو اجاگر کرنے میں قابل قدر خدمات انجام دی ہیں، جو لائق تحسین ہیں۔ ملک عبدالغفور آصف بوڑانہ نے امید ظاہر کی کہ ریڈیو پاکستان سرگودھا مستقبل میں بھی اسی جذبے اور پیشہ ورانہ صلاحیت کے ساتھ عوامی خدمت کا سفر جاری رکھے گا۔ انہوں نےریڈیو پاکستان سرگودھا کی مزید ترقی، کامیابی اور ناظرین و سامعین کے اعتماد میں اضافے کے لیے دعا بھی کی۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]