14

ہارون اباد (نمائیندہ خصوص) بینظیر انکم سپورٹس پروگرام کے تحت ہارون اباد میں بھی مستحق خواتین میں سموں کی تقسیم کا سلسلہ جاری

ہارون اباد (نمائیندہ خصوص)
بینظیر انکم سپورٹس پروگرام کے تحت ہارون اباد میں بھی مستحق خواتین میں سموں کی تقسیم کا سلسلہ جاری
تفصیلات کیمطابق بائی پاس روڈ نزد سبزی منڈی ہارون اباد میں بے نظیر انکم سپورٹس پروگرام کے تحت مستحق خواتین کو سمز کی فراہمی کیلئے سہولیات سے اراستہ سینٹر قائم کردیا گیا ہے جہاں BISP کی اہل خواتین کے نام رجسٹرڈ سموں کی فراہمی کاسلسلہ جاری ہے
اس موقع پر بینظیر انکم سپورٹس پروگرام کے انچارج لیاقت علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے بیظیر انکم سپورٹس پروگرام کی اہل خواتین کی مالی امداد کے نظام کو مزید بہتر بنانے کیلئے رجسٹرڈ سموں کی تقسیم کا عمل شروع کردیا گیا ہے پروگرام کے تحت اہل خواتین کو رجسٹرڈ سمیں فراہم کی جارہی ہیں تاکہ امدادی رقوم براہ راست اور محفوظ طریقے سے ان تک پہنچ سکیں اس اقدام کا مقصد ڈیجیٹل ٹرانزیکشن کو فروغ دینا اور دوسرے سلسلوں کو ختم کرناہے انہوں نے کہاکہ سمز کی فراہمی کا عمل ایک ہی چھت تلے مکمل کیاجارہاہے تاکہ خواتین کو دفاترز کے چکر نہ لگانے پڑیں
انچارج لیاقت علی کامزید کہنا تھاکہ ڈی پی او بہاولنگر کی ہدایت پر سینٹر میں عملے کی موجودگی کے ساتھ ساتھ بیٹھنے کی جگہ، پینے کا صاف پانی، چالو پنکھے اور رہنمائی کیلئے ہیلپ ڈیسک بھی قائم کیا گیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں