17

ہارون آباد(تحصیل رپورٹر)ہارون آباد میں جنرل سیکرٹری بابا فرید گنج شکر و سابقہ کونسلر راشد نور

ہارون آباد(تحصیل رپورٹر)ہارون آباد میں جنرل سیکرٹری بابا فرید گنج شکر و سابقہ کونسلر راشد نور غوری کے صاحبزادے حافظ محمد حسن رضا غوری کے ختمِ قرآن کے موقع پر عظمتِ قرآن و شانِ اہلِ بیت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ہارون آباد میں منعقدہ اس روح پرور تقریب میں گدی نشین کوٹ مٹھن شریف خواجہ محمد عامر فرید کوریجہ نے خصوصی خطاب کیا اور قرآنِ مجید کی عظمت، اہلِ بیتؓ کی محبت اور دینی تعلیمات پر روشنی ڈالی۔تقریب میں وائیٹل گروپ آف کمپنیز کے سی ای او میاں غلام مصطفی، سید احمد کمال شاہ فیاض،پھول علی شاہ،ملک امجد غوری، سعود فاروق چغتائی،شیخ راشد سعدی مجلسِ حسان حقیقی کے اراکین اور شہر کی دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔حافظ محمد حسن رضا غوری کو مہمانوں کی جانب سے پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور قیمتی تحائف بھی پیش کیے گئے جبکہ تقریب کے اختتام پر شرکاء کے لیے پرتکلف ضیافت کا اہتمام کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں