میلسی بیو رو چیف و ہا ڑ ی
بھاری فنڈز سے تیار کیا گیا ریڑھی بازار ویران، شہریوں کا فوری آبادکاری کا مطالبہ
میلسی: پنجاب حکومت کے بھاری فنڈز سے تیار کیا گیا ریڑھی بازار انتظامی عدم توجہی کے باعث ویرانی کا منظر پیش کرنے لگا۔ شہریوں اور تاجروں نے وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے احکامات پر عملدرآمد نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ریڑھی بازار کو فوری طور پر فعال اور آباد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
شہری حلقوں کے مطابق ریڑھی بازار کا مقصد چھوٹے کاروباری افراد کو باعزت روزگار فراہم کرنا اور شہر میں تجاوزات کے مسائل کو کم کرنا تھا، تاہم منصوبہ مکمل ہونے کے باوجود تاحال بازار مکمل طور پر فعال نہ ہو سکا جس کے باعث کروڑوں روپے مالیت کا منصوبہ غیر فعال دکھائی دے رہا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت عوامی سہولیات اور روزگار کی فراہمی کے لیے متعدد اقدامات کر رہی ہے مگر مقامی سطح پر متعلقہ انتظامیہ کی عدم دلچسپی کے باعث حکومتی وژن متاثر ہو رہا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ اسسٹنٹ کمشنر میلسی عوامی مسائل کے بجائے غیر نصابی سرگرمیوں میں مصروف دکھائی دیتے ہیں جبکہ ریڑھی بازار جیسے اہم منصوبے کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔
عوامی و سماجی حلقوں نے وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ریڑھی بازار کو فوری طور پر فعال کیا جائے تاکہ غریب اور چھوٹے کاروباری افراد کو روزگار کے بہتر مواقع میسر آ سکیں اور حکومتی فنڈز ضائع ہونے سے بچائے جا سکیں۔
فرض شناسی کا روشن استعارہ — حافظ عصمت اللہ کی خدمات، ریسکیو 1122 کا قابلِ فخر سرمایہ
سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی کی زیرصدارت ریٹینشن
اساتذہ کرام کی پیشہ ورانہ استعداد میں اضافہ: معیاری تعلیم کی جانب ایک مؤثر قدم
پولیس ہیڈکوارٹرز دیر بالا میں تقریب انعامات کے حوالے سے تقریب منعقد ہوئی۔
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی سینٹرل ڈپازٹری کمپنی کی عشائیہ تقریب میں شرکت۔