15

سکھر( بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی )جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سربراہ و قائد جمعیت حضرت

سکھر( بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی )جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سربراہ و قائد جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمن کی ہدایت پر ملک بھر کی طرح سکھر میں بھی بڑھتی ہوئی مہنگائی، بجلی و گیس کی قیمتوں میں مسلسل اضافے اور عوامی مسائل کے خلاف جے یو آئی ضلع سکھر کی جانب سے کارکنان کی بڑی تعداد نے جامعہ حمادیہ منزل گاہ سکھر سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی ریلی کے شرکاء ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے۔ شرکاء نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے اشیائے خوردونوش، آٹا، چینی، گھی، دالوں، سبزیوں سمیت روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافے پر شدید نعریبازی کی ریلی کی قیادت امیر جمعیت علماء اسلام ضلع سکھر مولانا محمد صالح انڈھڑ کررہے تھے جبکہ دیگر رہنماؤں میں جمعیت علماء اسلام کے عہدے دار و علماء کرام میں مفتی سعود افضل ہالیجوی ،حافظ عبدالحمیدمھر،مولانا غلام اللہ ہالیجوی،مولانا زبیر احمد مھر،قاری لیاقت علی مغل،مولانا امیر خان متقی،مولانا امان اللہ سکھروی ،مولانا علی اکبر عباسی،مولانا عبد الکریم جونیجو،مولانا سیف اللہ سمائر،مولانا محمد عابدسندھی،قاری عبدالمنان سمیجو،مولانا اسامہ محمود ہالیجوی،قاری نصر اللہ سکھروی و دیگر شامل تھے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مولانا محمد صالح انڈھڑ و دیگر رہنماؤں کا کہنا کہ ملک میں بدترین مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے۔ بجلی، گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ عوام پر ظلم کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ غریب اور متوسط طبقہ شدید پریشانی کا شکار ہے جبکہ کاروباری طبقہ بھی معاشی بدحالی کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کررہا ہے ان کا کہنا تھا کہ حکمران عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہوچکے ہیں بے روزگاری میں اضافہ، کاروبار کی تباہی اور مہنگائی کے طوفان نے ہر گھر کو متاثر کیا ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر بجلی اور گیس کے بلوں میں کمی کی جائے، اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول کیا جائے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں اس موقع پر شرکاء نے اعلان کیا کہ اگر مہنگائی کے خاتمے اور عوامی مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات نہ کیے گئے تو احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔ ریلی کے اختتام پر ملک کی سلامتی، استحکام اور مہنگائی کے خاتمے کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں