14

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر حکومت کی عوام

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں، پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافے کے خلاف چودری طارق برکت آرائیں ۔سرور احمد قریشی۔ ہمائیوں فیصل ۔نجف رضا عبدالوہاب چودری عبدالمجید ارائیں۔چودری ظفر اقبال کی قیادت میں شاہی مسجد لال بلڈنگ روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے رہنماوں بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ عوام کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے جبکہ مسلسل بڑھتے ہوئے ٹیکسوں نے شہریوں کی قوت خرید ختم کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پیٹرولیم لیوی کی مد میں موٹر سائیکل سواروں اور محنت کش طبقے سے سالانہ 500 ارب روپے ٹیکس وصول کر رہی ہے جبکہ اشرافیہ مختلف مراعات اور ٹیکس چھوٹ سے فائدہ اٹھا رہی ہے، جس سے معاشی ناانصافی میں اضافہ ہو رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت غریب اور زکوٰۃ کے مستحق عوام سے بھی ہر لیٹر پیٹرول پر 117 روپے لیوی وصول کر رہی ہے، جو ظلم کی انتہا ہے۔ محدود آمدنی والے تنخواہ دار طبقے کے لیے ماہانہ اخراجات پورے کرنا ناممکن ہو چکا ہے اور ان پر مسلسل ٹیکسوں کا بوجھ ڈالا جا رہا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں