نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)کمشنر شہید بینظیرآباد ڈویژن شہمیر خان بھٹو کی زیر صدارت نوشہروفیروز ٹاؤن کے ماسٹر پلان پر عملدرآمد کمیٹی کا اجلاس منعقدکمشنر شہید بینظیرآباد ڈویژن شہمیر خان بھٹو کی زیر صدارت نوشہروفیروز ٹاؤن کے ماسٹر پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے ایک اہم اجلاس آج کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔اجلاس میں نوشہروفیروز ٹاؤن کے ماسٹر پلان پر پیش رفت، شہری ترقی، بنیادی سہولیات کی فراہمی، سڑکوں، نکاسی آب، پینے کے صاف پانی، ٹریفک مینجمنٹ اور دیگر ترقیاتی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ علی مراد ابڑو اور کنسلٹنٹ سید بابر علی شاہ نے نوشہروفیروز ٹاون کے ماسٹر پلان کے متعلق مختلف منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے درپیش مسائل اور تجاویز سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر کمشنر شہید بینظیرآباد ڈویژن شہمیر خان بھٹو نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماسٹر پلان پر مؤثر عملدرآمد سے شہری مسائل کے حل، منظم شہری ترقی اور عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی ممکن بنائی جا سکتی ہے۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ باہمی رابطہ مزید مؤثر بنایا جائے اور تمام منصوبوں پر مقررہ وقت کے اندر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اعلی حکام کو خط لکھا جائے گہ کہ نوشہرو فیروز کو ٹاون کمیٹی سے ٹائون میونسپل کمیٹی کا درجہ دیا گیا ہے جس کو مد نظر رکھتے ہوئے نوشہرو فیروز کے ماسٹر پلان کو روائیز کریں تاکہ بڑہتی ہوئی آبادی کے تحت شہریوں کو سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے کمشنر نے ڈپٹی کمشنر کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ وہ ٹی آرو اوز کے تحت ہیلتھ، ایجوکیشن، پبلک ہیلتھ، ورکس اینڈ سروسز اور دیگر متعلقہ محکموں کی افسران کی الگ الگ کمیٹیاں تشکیل دیں اور تمام کمیٹیاں ماسٹر پلان کو نظر میں رکھتے ہوئے اجلاس منعقد کریں اور انکی رپورٹ آئندہ اجلاس میں پیش کریں کمشنر نے کہا کہ ماسٹر پلان میں شامل تمام ادارے اپنے اپنے محکمے کی جانب سے پروگریسو رپورٹ دیں اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ متعلقہ ادارے اپنی تجاویز اور ورکنگ پیپر جلد مکمل کرکے جمع کرائیں گے تاکہ ماسٹر پلان کے تحت ترقیاتی اقدامات کو مؤثر انداز میں آگے بڑھایا جا سکے۔ اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر ٹو سید عمار حسین، ڈپٹی کمشنر نوشہروفیروز محمد ارسلان سلیم، چیئرمین ٹائون میونسپل کمیٹی کاشف میمن، ریجنل ڈائریکٹرعبدالعلیم، پی ایچ ای، ہائی ویز، بلڈنگز، لوکل گورنمنٹ اور پلاننگ اینڈ ہاؤسنگ سمیت متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]