16

معرکہ حق کی تاریخی فتح کا ایک سال مکمل۔ دیر بالا پولیس کی جانب سے معرکہ حق کے حوالے سے پرامن فلیگ مارچ۔۔۔

معرکہ حق کی تاریخی فتح کا ایک سال مکمل۔

دیر بالا پولیس کی جانب سے معرکہ حق کے حوالے سے پرامن فلیگ مارچ۔۔۔

دیر بالا(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق دیر بالا پولیس کی جانب سے پاک فوج کی لازوال قربانیوں، بہادری اور وطن عزیز کی سلامتی کیلئے دی جانے والی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ایک شاندار فلیگ مارچ کا انعقاد کیا گیا۔یہ فلیگ مارچ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر دیر بالا اسلم نواز (PSP) کی خصوصی ہدایات پر ایس ڈی پی او سرکل دیر مشرف خان کی قیادت میں منعقد ہوا، جس میں پولیس افسران و جوانوں نے بھرپور شرکت کی۔فلیگ مارچ کا مقصد عوام میں احساس تحفظ کو مزید مضبوط بنانا، قومی یکجہتی کو فروغ دینا اور پاک فوج و دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا تھا۔اس موقع پر پولیس افسران نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دیر بالا پولیس قیام امن، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور وطن عزیز کی سلامتی کیلئے ہر قسم کی قربانی دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں