53

*ٹائٹل: بیدار ھونے تک* *عنوان : کتنے بد نصیب ہیں ھم* *کالمکار : جاوید صدیقی*

*ٹائٹل: بیدار ھونے تک*

*عنوان : کتنے بد نصیب ہیں ھم*

*کالمکار : جاوید صدیقی*

بنگلہ دیش نے روس کی مدد سے بجلی کا نیوکلئیر پاور پلانٹ شروع کردیا اور ہم ایٹمی طاقت ہوتے ہوئے بھی آئی پی پیز سے بلیک میل ہوتے چلے آرھے ہیں کیونکہ جو حکمران خاندان آپ پر حکومت کر رہے ہیں اور کرتے رھے ہیں یہ ائی پی پیز انہی کی ہیں مگر چونکہ ووٹر غلام ہیں وہ مانتے ہی نہیں بولتے نہیں اپنے حق کیلئے مرنے کو تیار ہیں مگر گرمی میں بھوک سے مہنگائی سے لیکن اپنے حق کیلئے نہیں جاگ رہے۔ یہ پلانٹس سیاستدانوں، طاقتور اداروں کے سربراہوں اور سرمایہ کاروں کے ہیں۔ جنہیں یہ آمر کہتے ہیں ان کے دورِ اقتدار میں بجلی گیس پانی پیٹرول گو کہ ہر شئے سستی اور وافر مقدار میں عوام کو میسر ہوتی تھی آج عوام اس دور کو یاد کرتی ھے کیونکہ یہ سیاستدان و سیاسی حکمران ہمیں کنزور دیکھنا اور رکھنا ہی چاہتے ہیں تاکہ ہمارے سینے پر چڑھ کر ہمیں گدھا بناکے سواری کرتے رہیں، ھم جب تک تقسیم رہیں گے، ہم پر یہ منافقین و ظالمین اور جابرین سیاستدان و سیاسی حکمران حکومت کرتے رہیں گےعیش و تعیش کی زندگی ھم پر مہنگائی اور بے انتہاء ٹیکس کا بوجھ ڈال کر کرتے رہیں گے اپنے لئے نہیں تو کم از کم اپنی نسلکیلئے بیدار ھوجاؤ ورنہ زندہ لاش بنے رھو گے۔!!

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں