15

*مسلح افواج کے ساتھ ہم آہنگی بحیثیت قوم ہمارا مستقل وتیرہ ہونا چاہیے، ڈاکٹر ظفر اقبال*

*مسلح افواج کے ساتھ ہم آہنگی بحیثیت قوم ہمارا مستقل وتیرہ ہونا چاہیے، ڈاکٹر ظفر اقبال*

*رزمیہ ادب حوصلے بلند کرتا ہے اور یکجہتی کو فروغ دیتا ہے۔ پروفیسر شاداب احسانی*

کراچی (رپورٹ: جاوید صدیقی) بنیان مرصوص اور معرکہ حق میں کامیابی کی پہلی سالگرہ کے موقع پر قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن کے ماتحت اردو لغت بورڈ کراچی (فیلڈ دفتر ادارہ فروغ قومی زبان) میں اردو سندھی ادبی سنگت (اساس) کے تعاون سے ایک مذاکرے کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کاآغاز حسب روایت تلاوت کلام ربانی سے ہوا جس کی سعادت پروفیسر سعید قادری صاحب نے حاصل کی۔ خیر مقدمی کلمات محترمہ گلناز محمود( چیئرپرسن، اردو سندھی ادبی سنگت ) نے پیش کیے۔ نشست کی صدارت سابق شیخ الجامعہ، وفاقی جامعہ اردو ڈاکٹر ظفر اقبال نے فرمائی جبکہ سابق چیئرمین، شعبہ اردو جامعہ کراچی ڈاکٹر شاداب احسانی نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت فرمائی۔ تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر ظفر اقبال نے صدارتی خطبے میں موضوع کے انتخاب میں غور و فکر کی اہمیت کی طرف توجہ دلائی اور فرمایا مسلح افواج کے ساتھ ہم آہنگی بحیثیت قوم ہمارا مستقل وتیرہ ہونا چاہیے۔ ڈاکٹر شاداب احسانی نے ہومر اور فردوسی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ رزمیہ ادب حوصلے بلند کرتا ہے اور یکجہتی کو فروغ دیتا ہے۔ تقریب میں ڈاکٹر رئیس احمد صمدانی، رحمان نشاط، ذوالفقار خانزادہ، پروفیسر سعید قادری، مجید رحمانی، خورشید احمد، ابصار احمد انیس شیخ، کامران مغل، خالد پرویز، عارف سومرو اور شعیب صدیقی نے بھی خیالات کا اظہار کیا۔ نشست کے اختتام پر انچارج اردو لغت بورڈ محمد طارق بن آزاد نے کلمات تشکر پیش کیے اور ادارہ فروغ قومی زبان کے ڈائریکٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم مظہر کی جانب سے بھی شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ جامعات میں ایم فل پی ایچ ڈی کے طلبہ کے ساتھ ساتھ پروفیسر عمران غوری، نثار احمد خان، معراج جامی، طلعت قریشی، اصغر خان، مظفر علی شاہ، انور حسین، محمد وارث، محمد انیس، جاوید احمد سمیت میڈیا، تدریس اور ادب کے شعبوں سے تعلق رکھنے والے اہل ذوق تقریب میں موجود تھے۔جبکہ نظامت کے فرائض ڈاکٹر عرفان شاہ نے نہایت خوبی سے انجام دیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں