35

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ) مال بردار ٹرین حادثہ کا شکار, گھنٹوں ریلوے پھاٹک پر ٹریفک جام

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ) مال بردار ٹرین حادثہ کا شکار, گھنٹوں ریلوے پھاٹک پر ٹریفک جام لمبی قطاریں پڈعیدن ریلوے پھاٹک پر لاہور سے کراچی جانیوالی تیز رفتار مال بردار ٹرین اچانک کپلنگ راڈ ٹوٹنے کے باعث دو حصوں میں تقسیم ہوگئی، ٹرین ڈرائیور کی حاضر دماغی نے ٹرین کو روک لیا اور بڑے حادثہ سے بچالیا، ٹرین کی آدھی بوگیا ریلوے پھاٹک کے بیچ رہ جانے کے باعث ٹریفک کی آمدو رفت معطل ہوگئی اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں جبکہ بائیک پر سوار سینکڑو افراد ، اسکول کے بچوں نے جان خطرہ میں ڈالتے ہوئے لائنیں عبور کرکے گاڑیاں نکالی ، واقعہ کی اطلاع پر ریلوے کا مکینیکل اسٹاف نے پہنچ کر بحالی کا کام شروع کردیاہے*

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں