18

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ) ایس ایس پی شہید بینظیر آباد سمیر نور چنہ کی زیرِ قیادت پولیس کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری جرائم پیشہ عناصر

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ) ایس ایس پی شہید بینظیر آباد سمیر نور چنہ کی زیرِ قیادت پولیس کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن ایس ایس پی شہید بینظیر آباد سمیر نور چنہ کی خصوصی ہدایت اور سربراہی میں ضلع پولیس نے گزشتہ ماہ کے دوران جرائم پیشہ عناصر، منشیات فروشوں اور اشتہاری ملزمان کے خلاف بھرپور کارروائیاں کرتے ہوئے نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔تفصیلات کے مطابق، گزشتہ ایک ماہ کی کارکردگی درج ذیل ہےپولیس نے منظم جرائم میں ملوث 15 خطرناک گینگز کو بے نقاب کرتے ہوئے ان کا خاتمہ کیا۔ضلع کے مختلف علاقوں میں 18 پولیس مقابلے ہوئے، جن کے نتیجے میں 18 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کیے گئے، جبکہ 14 سرگرم جرائم پیشہ عناصر کو بھی سلاخوں کے پیچھے پہنچایا گیا۔قانون سے مفرور 95 اشتہاری اور روپوش ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا گیا۔غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف 29 مقدمات درج کیے گئے اور 29 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ ان کے قبضے سے برآمد ہونے والا اسلحہ درج ذیل ہےپسٹل: 27 عددرپیٹر: 02 عددگولیاں: 52 عددمنشیات کے 69 مقدمات درج کر کے 76 منشیات فروش گرفتار کیے گئے۔ برآمدگی میں 25 کلو 875 گرام چرس، 763 لیٹر دیسی شراب، 1300 گرام بھنگ اور 900 گرام آئس شامل ہے۔مضرِ صحت گٹکا فروخت کرنے والوں کے خلاف 79 مقدمات درج کر کے 89 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ ان سے 270 کلو 890 گرام Z-21 گٹکا اور 4 کلو سے زائد دیگر مضرِ صحت گٹکا برآمد کیا گیا۔چوری و ڈکیتی میں چھینی گئی 25 سے زائد موٹر سائیکلیں برآمد کی گئیں۔ اس کے علاوہ جرائم میں استعمال ہونے والی 18 موٹر سائیکلوں کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی۔شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔ شہید بینظیر آباد پولیس جرائم پیشہ عناصر کے لیے کوئی نرم گوشہ نہیں رکھتی۔ ضلع کو امن کا گہوارہ بنانے کے لیے آپریشنز کا یہ سلسلہ مزید تیزی سے جاری رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں