نورپورتھل (راجہ نورالٰہی عاطف سے) معرکۂ حق آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی کا ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر تحصیل انتظامیہ نورپورتھل کی جانب سے پاک فوج کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے ایک پُروقار ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر نورپورتھل ڈاکٹر ہارون احمد شیراز نے کی۔ریلی میں مختلف سرکاری افسران، اہلکاروں، سماجی شخصیات اور شہریوں نے بھرپور شرکت کی۔ شرکاء نے ہاتھوں میں قومی پرچم، پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر پاک فوج کے حق میں نعرے اور وطن سے محبت کے جذبات درج تھے۔ شرکاء نے پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعرے بھی لگائے۔ریلی سے قبل اسسٹنٹ کمشنر آفس میں ایک مختصر مگر باوقار تقریب منعقد ہوئی جس میں اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر ہارون احمد شیراز نے قومی پرچم کشائی کی۔ اس موقع پر قومی ترانہ بھی پیش کیا گیا جبکہ ملکی سلامتی، استحکام اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر ہارون احمد شیراز نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نے ہمیشہ وطن عزیز کے دفاع اور امن کے قیام کے لیے لازوال قربانیاں دی ہیں۔ آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی ہماری بہادر افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، عزم اور قربانیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم اپنی افواج کے ساتھ کھڑی ہے اور وطن کے دفاع کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]