August 29, 2026
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

عمرکوٹ رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف سندھ بلوچستان سینئر صحافی اور ٹنڈو جام پریس کلب کے جنرل سیکریٹری گلزار سرگانی کے خلاف منشیات مافیا کی

Screenshot_2026-05-06_194843
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

عمرکوٹ رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف سندھ بلوچستان
سینئر صحافی اور ٹنڈو جام پریس کلب کے جنرل سیکریٹری گلزار سرگانی کے خلاف منشیات مافیا کی جانب سے پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیے جانے کے خلاف سندھ بھر کے صحافیوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔
اطلاعات کے مطابق ٹنڈو جام پولیس نے منشیات مافیا کے خلاف خبریں نشر کرنے پر ناراض ہوکر سینئر صحافی اور ٹنڈو جام پریس کلب کے جنرل سیکریٹری گلزار سرگانی پر پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔
اس عمل کے خلاف مختلف پریس کلبوں اور صحافتی تنظیموں کے صحافیوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے اس مقدمے کو آزادیٔ صحافت پر حملہ قرار دیا ہے۔ صحافی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ پیکا قانون کو ورکنگ جرنلسٹس کے خلاف ہتھکنڈے کے طور پر استعمال کرنا قابلِ مذمت ہے اور اس طرح صحافیوں کو سچ بولنے سے نہیں روکا جا سکتا۔
صحافی برادری نے آئی جی سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ مقدمہ درج کرانے والے فریادی کے پس منظر کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں، بے گناہ صحافی کے خلاف درج مقدمہ فوری طور پر ختم کیا جائے اور گلزار سرگاڑی کو انصاف فراہم کیا جائے۔

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0