8

لاہور قوم قریش نے ہمیشہ مثبت اور مثالی کردار ادا کیا تعمیر پاکستان میں تحریک پاکستان کے دوران ہمارے اکابرین نے قائد اعظم محمد علی جناح رحمت اللہ علیہ

لاہور
قوم قریش نے ہمیشہ مثبت اور مثالی کردار ادا کیا تعمیر پاکستان میں تحریک پاکستان کے دوران ہمارے اکابرین نے قائد اعظم محمد علی جناح رحمت اللہ علیہ کے شانہ بشانہ تحریک پاکستان میں کردار ادا کیا مولانا شہزادہ آزاد سمبڑیالوی نے تحریک آزادی میں نمایاں کردار ادا کیا برصغیر میں دین اسلام کی اشاعت و ترویج ہمارے اباؤ اجداد کی وجہ سے ممکن ہوئی ہمارے اباؤ اجداد عرب سے صرف دین اسلام کی تبلیغ کے لیے برصغیر تشریف لائے ہم اپنے کردار گفتار سمیت تمام اسلوبوں میں اپنے قومی سلامتی کے اداروں وطن کی سرحدوں کے محافظوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں پاکستان کی قومی فوج میں جہاں پٹھان بلوچی سندھی پنجابی آرائیں جٹ ملک سکھیرے جوئیے عباسی دیگر اقوام کے جوان ملی فوج کا حصہ ہیں قریشی جوان ان کے شانہ بشانہ وطن کی سرحدوں کی محافظت کر رہے ہیں
ان خیالات کا اظہار نائب امیر قوم قریش محمد جمیل فریدی قریشی سرپرست اعلی متحدہ جمعیت القریش محمد قیس قریشی ااور سینیئر قریشی رہنما شبیر حسین کاشف نے بنیان مرصوص کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا
محمد جمیل فریدی قریشی نے کہا بنیان مرصوس کی سالگرہ کے موقع پر قوم قریش مختلف تقریبات منعقد کر رہی ہے پورے پاکستان سمیت دیگر ممالک میں بھی ہمارے نوجوان بنیان مرصوص کی سالگرہ کے موقع پر انتہائی مسرت کا اظہار کر رہے ہیں پوری قوم کے ساتھ مل کر جوش و خروش اور ملی ولولے کے ساتھ وطن کے محافظوں کو خراج تحسین پیش کر رہے ہیں اور قوم کے بچوں کو بتا رہے ہیں کہ ہمارے قومی سلامتی کے محافظوں نے اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کو ایسی شکست فاش دی کہ اس کی آنے والی نسلیں یاد رکھیں گی
محمد قیس قریشی نے کہا قوم قریش اپنے قومی سلامتی کے اداروں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے جس نے دفاعی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کو ناکوں چنے چبوائے آج پاکستانی قیادت مشرق وسطی میں بدامنی ختم کرنے اور پائیدار امن کے قیام کے لیے جو جدوجہد کر رہی ہے اسے پوری قوم کی حمایت و تائید حاصل ہے قوم قریش اپنی ریاست کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور نوجوانوں کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ بنیان مرصوص کی تقریبات میں بھرپور شرکت کریں خود تقریبات منعقد کرائیں اور سلامتی کے اداروں سے اظہار یکجہتی اور خراج تحسین پیش کرنے کی ریلیوں میں بھرپور شرکت کریں انشاءاللہ پاکستان ہمیشہ قائم رہنے کے لیے بنا ہے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنے فرائض سے پوری طرح آگاہ ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں