ہارون آباد/(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)معرکۂ حق “بنیان المرصوص” کی تاریخی فتح کا ایک سال مکمل: ڈی پی او بہاولنگر محمد عمران اور ڈی سی بہاولنگر ذوالفقار احمد بھون کی قیادت میں پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کے لیے پُروقار ریلی کا انعقاد
بہاولنگر تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کے زیرِ اہتمام معرکۂ حق “بنیان المرصوص” کی تاریخی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر پاک فوج کی شاندار خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے ایک عظیم الشان ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت ڈی پی او بہاولنگر محمد عمران، ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون اور ممبر صوبائی اسمبلی سہیل خان زاہد نے کی۔ریلی میں ضلعی افسران، عوامی نمائندوں، تاجروں، علماء، وکلاء، ڈاکٹرز، میڈیا نمائندگان اور سول سوسائٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء نے ہاتھوں میں قومی پرچم اٹھا رکھے تھے اور فضا “پاکستان زندہ باد” اور “افواجِ پاکستان زندہ باد” کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی۔اس موقع پر ڈی پی او محمد عمران نے کہا کہ “افواجِ پاکستان نے ہر آزمائش میں قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے اور ان کی قربانیاں ہمارے لیے مشعلِ راہ ہیں۔” ممبر صوبائی اسمبلی سہیل خان زاہد نے کہا کہ معرکۂ حق میں تاریخی کامیابی قوم کے اتحاد اور عزم کا مظہر ہے، جبکہ ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پوری قوم اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ہر چیلنج کا مقابلہ متحد ہو کر کیا جائے گا۔ریلی کے اختتام پر ملک و قوم کی ترقی، خوشحالی اور سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ ڈی پی او بہاولنگر نے واضح کیا کہ پولیس اور ضلعی انتظامیہ عوامی تعاون سے امن و استحکام اور قومی یکجہتی کے فروغ کے لیے اپنی ذمہ داریاں بھرپور طریقے سے نبھاتی رہیں گی۔
(پبلک ریلیشن آفیسر)
دفتر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر
میرپورخاص (شاھد میمن) *میرپورخاص چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے سابق صدر اورموجودہ
نورپور تھل (راجہ نورالٰہی عاطف سے) تحصیل نورپور تھل میں نئی تعینات ہونے والی اسسٹنٹ کمشنر شازیہ
ٹھٹھہ (رپورٹ) دعا نیوز عبدالعزیز شیخ پاکستان دفاع ونگ ٹھٹھہ کے چیئرمین سید سعید حسین شاہ الطاف شیرازی نے میڈیا سے گفتگو کرتے
ٹھٹھہ (رپورٹ)۔ دعا نیوز عبد العزیز شیخ ٹھٹھہ کی دیہہ سونہرتی میں محکمہ آبپاشی کی
جیکب آباد (نامه نگار)تحریک لبیک پاکستان پی ایس 1 کی طرف سے جیو نیوز کی گستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا