6

اداکارہ اور میزبان آمنہ ملک نے بتایا کہ ان کے تین بار حمل ضائع ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب ان کے لگاتار دو حمل ضائع ہوئے تو لوگوں نے انہیں طعنے دینا

اداکارہ اور میزبان آمنہ ملک نے بتایا کہ ان کے تین بار حمل ضائع ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب ان کے لگاتار دو حمل ضائع ہوئے تو لوگوں نے انہیں طعنے دینا شروع کر دیے اور الزام لگایا کہ انہوں نے شوبز اور فیشن کی وجہ سے خود ہی اپنا نقصان کیا۔

آمنہ نے بتایا کہ ایک بار وہ ساتویں مہینے میں تھیں اور گھر کے کام کر رہی تھیں، انہیں اندازہ نہیں تھا کہ بچہ وفات پا چکا ہے۔ جب وہ الٹراساؤنڈ کروانے گئیں تو پتا چلا کہ بچہ زندہ نہیں رہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس واقعے کے پانچ ماہ بعد وہ دوبارہ حاملہ ہوئیں، لیکن وہ بچہ بھی ضائع ہو گیا۔ پھر کچھ عرصے بعد تیسری بار حمل ٹھہرا، مگر تین ہفتوں میں ہی وہ بھی ختم ہو گیا۔ ان سب حالات کی وجہ سے وہ شدید ڈپریشن کا شکار رہیں۔

آمنہ نے بتایا کہ بعد میں اللہ نے انہیں ایک بیٹی دی، جس پر وہ بہت خوش ہوئیں۔ لیکن جب لوگوں کو معلوم ہوا کہ بیٹی ہونے والی ہے تو کچھ لوگ کہنے لگے کہ کاش بیٹا ہو جائے۔

انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب ان کے حمل ضائع ہوئے تو لوگوں نے بے بنیاد باتیں کیں اور انہیں غلط الزام دیا کہ انہوں نے اپنے فیشن کی خاطر خود یہ سب کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں