23

میلسی (بیو رو چیف و ہا ڑ ی ) نواحی علاقے جلہ جیم میں ایک دل خراش واقعہ پیش آیا جہاں مرکزی عید گاہ کے قریب 10 سالہ بچہ محمد حمزہ ولد مشتاق

میلسی (بیو رو چیف و ہا ڑ ی ) نواحی علاقے جلہ جیم میں ایک دل خراش واقعہ پیش آیا جہاں مرکزی عید گاہ کے قریب 10 سالہ بچہ محمد حمزہ ولد مشتاق احمد نہر میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔عینی شاہدین کے مطابق محمد حمزہ نہر کے کنارے دیگر بچوں کے ساتھ کھیل رہا تھا کہ اچانک اس کا پاؤں پھسل گیا اور وہ گہرے پانی میں جا گرا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور مقامی افراد کے ہمراہ بچے کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔کافی جدوجہد کے بعد بچے کو نہر سے نکال لیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔ ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر ہی طبی امداد فراہم کرنے کی کوشش کی مگر وہ دم توڑ چکا تھا۔بچے کی اچانک اور افسوسناک موت پر اہلِ خانہ غم سے نڈھال ہیں جبکہ پورے علاقے میں سوگ کی فضا قائم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں