میلسی۔(بیو رو چیف و ہا ڑ ی )سرکلر روڈ بالے والی چکی کے رہائشی غلام عباس نے اپنی بیوی اور بیٹے کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ھے کہ میری بیٹی مریم بی بی عمر 17 سال جو جامعتہ المدینہ دعوت اسلامی (گرلز) نزد بہادر خان والی مسجد میں پڑھتی ھے مورخہ 29/4/2026 کو صبح مدرسہ میں پڑھنے کیلئے گئی مگر واپس گھر نہ پہنچی جس پر ہم پریشان ہوئے اور فوری مدرسہ میں پڑھانے والی استانی سے رابط کیا مگر انہوں نے جواب دینے کی بجائے فون بند کردیا ہم مدرسہ میں گئے تو مدرسہ کو تالا لگا ہوا تھا جس پر ہم نے 15 پر کال کی تو پولیس تھانہ سٹی میلسی سے سب انسپکٹر خلیل موقع پر پہنچ گئے ہم نے پولیس آفیسر کو ساری صورتحال سے آگاہ کیا جس پر انہوں نے واقع کی چانچ پڑتال کرنے کے بعد ایف آئی آر نمبر 295/26 درج کردی اور ہمیں کہا آپ گھر جاؤ اور شور نہ مچاؤ ہم کارروائی کرتے ہیں مگر 24 گھٹنے گزرنے باوجود پولیس ہماری لاپتہ بیٹی کو تلاش کرنے میں بری طرح ناکام ھے اور پولیس آفسر خلیل ہمارے ساتھ تعاون کرنے کی بجائے بدتمیزی کرتا ھے اور گالیاں دیتا ھے مبینہ ذرائع کے مطابق پولیس آفیسر خلیل مدرسہ انتظامیہ کے ساز باز ہوچکا ھے اور کارروائی کرنے کی بجائے ٹال مٹول سے کام لے رہا ھے متاثرین نے وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف۔ آئی جی پنجاب۔ آر پی او ملتان اور ڈی پی او وہاڑی سے انصاف کی اپیل کی ھے۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]