عمرکوٹ رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف
سامارو کے قریب صالح بھنبھرو میں سامارو شاخ المعروف راڄ واہ کے آبادگاروں نے آبپاشی حکام کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے سڑک بلاک کر دی ہے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ انہیں فصلوں کے لیے پانی فراہم نہیں کیا جا رہا، جس کے باعث ان کی کھڑی فصلیں تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہیں۔
احتجاج کے باعث سڑک کے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور آنے جانے والے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور نعرے بازی کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
آبادگاروں کا کہنا ہے کہ کئی بار متعلقہ حکام کو درخواستیں دی گئیں لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی، جس کے بعد مجبوراً انہیں سڑکوں پر آنا پڑا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر پانی کی فراہمی بحال نہ کی گئی تو احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔
مظاہرین کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ:
“ہمارے فصل سوک رہے ہیں، پر ايريگيشن والے کوئی بھی توجہ نہیں دیا جا رہا ہے ہم، مجبور ہو کر روڈو پر نکلے ہیں ، جب تک پانی نہیں ملے گا ، احتجاج جاري رهے گا”
مقامی انتظامیہ کی جانب سے تاحال کوئی واضح مؤقف سامنے نہیں آیا، جبکہ مظاہرین اپنے مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رکھنے پر قائم ہیں۔
رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف عمرکوٹ
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ایکس ایڈوائزر ٹو چیف منسٹر پنجاب ایڈووکیٹ ملک امحد رضاگجر نے
نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)مددگار 15 پولیس نوابشاہ کی بروقت کاروائی، 13 سالہ اور 10 سالہ دو
نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)”ایس ایس پی سمیر نور چنہ کی سربراہی میں شہید بینظیر آباد پولیس کی
نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)شہید بینظیر آباد پولیس کا ڈاکوؤں سے مقابلہ” تھانہ گپچانی کی حدود
سکھر سے بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی گے محرم کی ممرکزی قدیمی جلوس عزا خانہ سید صابر