122

ٹیکسلا (راجہ نورالہی عاطف سے) سینئر صحافی راجہ برتگین ترک کو ٹیکسلا سے 365 نیوز چینل کا نمائندہ

ٹیکسلا (راجہ نورالہی عاطف سے) سینئر صحافی راجہ برتگین ترک کو ٹیکسلا سے 365 نیوز چینل کا نمائندہ مقرر کیے جانے پر صحافتی، سماجی اور عوامی حلقوں کی جانب سے دلی مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
راجہ برتگین ترک کا شمار علاقے کے باصلاحیت، محنتی اور باوقار صحافیوں میں ہوتا ہے، جنہوں نے ہمیشہ حقائق پر مبنی اور ذمہ دارانہ صحافت کو فروغ دیا۔ ان کی اس تقرری کو نہ صرف ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا اعتراف قرار دیا جا رہا ہے بلکہ یہ علاقائی صحافت کے لیے بھی ایک خوش آئند پیش رفت ہے۔
مختلف صحافی برادری، سیاسی و سماجی شخصیات نے اپنے پیغامات میں کہا ہےکہ راجہ برتگین ترک کی ٹیکسلہ میں موجودگی سے 365 نیوز چینل کی ساکھ مزید مضبوط اچھی ہوگی اور علاقے کے مسائل اجاگر کرنے میں مدد ملے گی۔
مبارکباد دینے والوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں اسی دیانتداری، محنت اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ سرانجام دیتے رہیں گے اور مثبت صحافت کے ذریعے عوامی مسائل کو اعلیٰ سطح تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں