18

وادی سون سوڈھی بالا (راجہ نورالہی عاطف سے) وادیٔ سون سوڈھی بالا میں میاں افتخاراحمد کے دارا پرایک

وادی سون سوڈھی بالا (راجہ نورالہی عاطف سے) وادیٔ سون سوڈھی بالا میں میاں افتخاراحمد کے دارا پرایک پروقارتقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں اٹارنی جنرل آف پاکستان ملک منصور عثمان اعوان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ تقریب ملک امیرحیدرسنگھا اعوان،میاں صفدر،میاں اشرف،میاں سجاد،میاں نیاز،سابق چئیرمین ملک ظفر،میجر(ر)ملک اظہراعوان،میاں عابدحیات،میاں تنویرالحسن کورڈھی،ملک عثمان الحق اعوان،ملک اعظم شہال اور دیگرعلاقہ معززین نے خصوصی شرکت کی اورمہمانِ خصوصی کا پرتپاک استقبال کیا۔تقریب سےخطاب کرتے ہوئےملک منصورعثمان اعوان نے کہا ہےکہ اپنےعلاقے کے لوگوں کے درمیان آ کر انہیں دلی خوشی اورسکون محسوس ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی علاقے کی اصل ترقی اس وقت ممکن ہوتی ہے جب عوام کو تعلیم، صحت اور بنیادی سہولیات میسر ہوں ان کا کہنا تھا کہ وادیٔ سون قدرتی وسائل سے مالا مال ہے اور اس کی ترقی کے لیے جاری اقدامات کسی قسم کا احسان نہیں بلکہ ان کی ذمہ داری کا حصہ ہیں ترقیاتی منصوبوں کا مقصد صرف انفراسٹریکچر کی بہتری نہیں بلکہ عام آدمی کے معیارِ زندگی کو بلند کرنا ہے، اور اس سلسلے میں جاری کام مستقبل میں بھی تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گے۔
تقریب کے دوران معززین علاقہ نے اٹارنی جنرل آف پاکستان ملک منصور عثمان اعوان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ ان کی قیادت میں علاقہ مزید ترقی کرے گا اور عوامی مسائل کے حل کا سلسلہ جاری رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں