20

سدھا تھل (راجہ نورالہی عاطف سے) گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول سدھا تھل میں فارغ التحصیل ہونے

سدھا تھل (راجہ نورالہی عاطف سے) گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول سدھا تھل میں فارغ التحصیل ہونے والی آٹھویں جماعت کی الوداعی تقریب کاانعقاد کیاگیا۔ جس میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ظہیر عباس بھٹی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
اس موقع پر ڈپٹی ڈی ای او نے اس بات کی اہمیت پر زور دیا کہ ہمیں اپنی آنے والی نسلوں اور طلباء کی ایسی تربیت کرنی چاہیے کہ وہ بھی انسانیت کا احترام کریں اور خلق خدا کے ساتھ مشفقانہ رویہ رکھیں۔ ظہیر عباس بھٹی نے اساتذہ کرام اور والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کی بھرپور تعلیم و تربیت کے لیے اپنا اہم کردار ادا کریں ۔
انہوں نے آٹھویں کلاس کے بورڈ کے امتحانات میں %100 کامیابی پر اساتذہ کرام اور طلباء کو خوب داد و تحسین سے نوازا اور دانش سکول اسلام آباد میں داخلہ کے لیے منتخب ہونے والے بچوں میں تعریفی اسناد تقسیم کیں ۔ قبل ازیں تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی ڈی ای او ظہیر عباس بھٹی کا پرتپاک استقبال بھی کیا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں