8

وہاڑی (بیوروچیف سے)تحصیل آفس وہاڑی عوامی خدمت اور شفافیت کے لیے انتظامیہ کے مثبت اقدامات

وہاڑی (بیوروچیف سے)تحصیل آفس وہاڑی عوامی خدمت اور شفافیت کے لیے انتظامیہ کے مثبت اقدامات تحصیل آفس وہاڑی میں عوامی سہولیات کی فراہمی اور نظام کو بہتر بنانے کے لیے انتظامیہ کی جانب سے کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق، ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی کی زیرِ نگرانی تحصیل آفس کے معاملات کو میرٹ پر لانے اور سائلین کو درپیش مسائل کے حل کے لیے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں انتظامیہ کی جانب سے اس بات کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ دفتر میں آنے والے ہر سائل کا کام قانونی طریقہ کار کے مطابق مکمل ہو۔ دفتر کے اندرونی نظام کی مانیٹرنگ کو مزید سخت کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی قسم کے غیر قانونی گٹھ جوڑ یا ٹاؤٹ مافیا کی حوصلہ شکنی کی جا سکے۔ افسران کا کہنا ہے کہ کسی بھی اہلکار کو قانون سے بالاتر ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔دور دراز علاقوں سے آنے والے شہریوں کے لیے دفتر میں بیٹھنے اور رہنمائی کے لیے بہتر انتظامات کیے گئے ہیں۔ انتظامیہ کا موقف ہے کہ تمام جائز کاموں کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا رہا ہے دفتر میں نظم و ضبط برقرار رکھنے کے لیے عملے کو پابند کیا گیا ہےعوامی شکایات کے ازالے کے لیے براہِ راست رسائی کا نظام وضع کیا گیا ہے۔شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر اعلیٰ افسران اسی طرح خود معاملات کی نگرانی کرتے رہیں تو ادارے کی ساکھ میں مزید بہتری آئے گی انتظامیہ نے عزم ظاہر کیا ہے کہ وہ ضلع وہاڑی میں کرپشن کے خاتمے اور میرٹ کی بالادستی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیں گے تاکہ عام آدمی کو انصاف کی فراہمی میں کوئی رکاوٹ پیش نہ آئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں