15

کندیاں ( راجہ نورالہی عاطف سے) ملک کے دیگر شہروں کی طرح آج کندیاں میں بھی مزدوروں کے

کندیاں ( راجہ نورالہی عاطف سے) ملک کے دیگر شہروں کی طرح آج کندیاں میں بھی مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر ریلوے پریم یونین کی جانب سے اپنے اور شکاگو کے مزدوروں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے لوکو شیڈ کندیاں سے ایک ریلی نکالی گئی۔ جس میں ریلوے کے مختلف شعبہ جات کے مزدوروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ریلی کی قیادت پریم یونین کے مرکزی چیف آرگنائزر ملک اکرام کندی نے کی۔ ریلی لوکو شیڈ سے شروع ہو کر کندیاں چشمہ پریس کلب کے سامنے آ کر اختتام پذیر ہوئی ۔شرکاےء ریلی نے مزدوروں کے حق میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے یوم مزدوراں کے حوالے سے اپنے اپنے خیالات کااظہارکیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں