16

سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے زیر اہتمام یومِ مزدور کے حوالے

سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے زیر اہتمام یومِ مزدور کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں مزدوروں کے حقوق، مسائل اور موجودہ معاشی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لیبر یونین کے رہنماؤں رانا محمد حنیف اور رانا محمد افضال نے کہا کہ مزدور کسی بھی معاشرے کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، مگر موجودہ مہنگائی کے دور میں مزدور طبقہ شدید معاشی مشکلات کا شکار ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ مزدوروں کی تنخواہوں میں خاطرخواہ اضافہ کیا جائے تاکہ وہ باعزت طریقے سے اپنی زندگی گزار سکیں۔
اس موقع پر ڈویژنل صدر انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ سرگودھا رانا علی اکبر، چوہدری ظفر گوندل، چیئرمین ڈاکٹر زاہد نقاش، جنرل سیکرٹری رانا علی افضل، ملک ظہیر عباس ایڈووکیٹ ، ملک الطاف حسین ایڈووکیٹ،سلیمان بھٹی ایڈووکیٹ، رانا محمد سلمان ایڈووکیٹ، طارق منہاس، ، میاں نوید، رانا قاسم علی، رانا اسلم شاہین ، چوہدری رمضان ، ملک اقبال ، عرفان گل ، عامر سہوترا ، ڈاکٹر فرمان انجم ، ڈاکٹر اعجاز ، ارشد بھٹی ، ملک حفیظ اعوان ، میاں اویس جلال ، منظور وڑائچ ، محمد زمان ، ثاقب بلوچ ، رانا تیمور اکرام ، ملک عظمت سمیت سول سوسائٹی اور دیگر معززین نے شرکت کی۔ رانا علی اکبر نے کہا کہ ورلڈ چیئرمین رانا بشارت علی خان کے ویژن کے مطابق مزدوروں کی فلاح وبہبود کے لئے جدو جہد جاری رہے گی ۔مزدور طبقہ ملکی معیشت کی مضبوطی میں اہم کردار ادا کرتا ہے، لہٰذا ضروری ہے کہ ان کے حقوق کا مکمل تحفظ یقینی بنایا جائے اور انہیں مہنگائی کے تناسب سے مناسب اجرت اور سہولیات فراہم کی جائیں۔ تقریب کے اختتام پر محنت کشوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ریلی نکالی گئی اور کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں