4

لا تقنطوا من رحمۃِ اللہ۔ ہفتہ 02 مئی 2026 تحریر: انجینیئر نذیر ملک سرگودھا

لا تقنطوا من رحمۃِ اللہ۔

ہفتہ 02 مئی 2026
تحریر:
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا

اللہ تعالیٰ پر کامل بھروسہ رکھیں، اسی سے ڈریں، اور غیر اللہ کے خوف کو اپنے دل سے نکال دیں۔ شیطان سے نہ ڈریں، کیونکہ وہ تمہارا کھلا دشمن ہے—مگر وہ تمہیں نقصان نہیں پہنچا سکتا جب تک اللہ نہ چاہے۔ یاد رکھیں: جو خوف کے آگے جھک جاتا ہے، وہی اندر سے شکست کھا جاتا ہے۔

موت ایک اٹل حقیقت ہے، اس سے فرار ممکن نہیں—تو پھر اس کا خوف کیوں؟ اصل خوف تو اس ذات کا ہونا چاہیے جو “کن” کہتی ہے تو “فیکون” ہو جاتا ہے۔ یہی اللہ تعالیٰ کی حقیقی قدرت اور اقتدار ہے۔

یہ مانا کہ دنیا میں بڑی طاقتیں موجود ہیں، مگر یہ نہ بھولیں کہ پوری کائنات کی حقیقی اور دائمی طاقت صرف اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے۔ دنیا کی کوئی بھی سپر پاور دائمی نہیں، اور نہ ہی وہ امن کی ضامن ہو سکتی ہے جب تک عدل و انصاف اور خدائی نظام غالب نہ ہو۔

اے اہلِ دنیا! اللہ سے ڈرو، اسی پر بھروسہ کرو، اور کسی ظاہری طاقت سے مرعوب نہ ہو۔ اللہ چاہے تو کمزور کو طاقتور پر غالب کر دے—چاہے وہ پرندوں کے ذریعے ہی کیوں نہ ہو۔

الدعاء
یاحیئ یا قیوم برحمتک استغیث

تحریر:
— انجینیئر نذیر ملک، سرگودھا
Please visit us at www.nazirmalik.com Cell 0092300860 4333

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں