8

ٹھٹھ پرپوٹ عبدالعزیز شیخ *ٹھٹہ پولیس کی کامیاب کارروائی*

ٹھٹھ
پرپوٹ عبدالعزیز شیخ

*ٹھٹہ پولیس کی کامیاب کارروائی*

*صحافت کی آڑ میں منشیات فروشی / سپلائی کے مکروہ دھندے میں ملوث بدنام زمانہ منشیات فروش فاروق جت کو گرفتار، 2860 گرام چرس اور KIA Sportage گاڑی برآمد، مقدمہ درج*

ایس ایچ او تھانہ دہابیجی انسپیکٹر مبین پرہیاڑ بمعہ اسٹاف نے دوران گشت خفیہ اطلاع ملنے پر اولڈ چیک پوسٹ دہابیجی کے قریب کامیاب کارروائی کرکے *KIA Sportage گاڑی نمبر BH-7284 میں چرس سپلائی کرنے کی کوشش کو ناکام بناکر بدنام منشیات فروش / سپلائر ملزم محمد فاروق ولد محمد علی جت* کو گرفتار کرلیا۔

*دوران کارروائی پولیس نے گاڑی کو تحویل میں لیکر 2860 گرام چرس برآمد کر لی گئی،*

ملزم عرصہ دراز سے منشیات فروشی جیسے مکروہ کاروبار میں ملوث تھا اور صحافت کی آڑ میں منشیات سپلائی کرتا تھا۔

ملزم کے خلاف تھانہ دہابیجی پر نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کردیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں