9

پاکستان کے محنت کش مزدوروں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔انور سیف اللہ خان

پاکستان کے محنت کش مزدوروں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔انور سیف اللہ خان

مزدور کی اجرات اس کا پسینہ خشک ہونے سے پہلے ادا کی جائے۔سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم انور سیف اللہ خان نے کہا کہ مزدوروں کا عالمی دن ان محنت کشوں کی ہمت اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا دن ہے جو اپنی انتھک محنت سے دنیا کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ مزدوروں کے حقوق کا تحفظ اور ان کی فلاح و بہبود ہماری اخلاقی اور سماجی ذمہ داری ہے۔یوم مزدور کے موقع پر سابق وفاقی وزیر انور سیف اللہ خان نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ مزدور کی اجرت اس کا پسینہ خشک ہونے سے پہلے ادا کی جائے انہوں نے کہا کہ مزدوروں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں انہوں نے مزید کہا کہ آئیں عہد کریں کہ ہم معاشرے کے اس سب سے اہم طبقے کو وہ عزت اور مقام دیں گے جس کے وہ حقدار ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں