نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)نواب شاہ کی تاریخ میں پہلی بار مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر قائد عوام یونیورسٹی آف انجینئرنگ، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نواب شاہ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سلیم رضا سمون نے یونیورسٹی میں کام کرنے والے محنت کش مزدوروں کے ساتھ کھلی کچہری کی، ان کے مسائل سنے اور ان کے ساتھ مل کر دوپہر کا کھانا بھی کھایا۔اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سلیم رضا سمون نے کہا کہ مزدور کسی بھی ادارے کی ترقی کا بنیادی محور ہوتے ہیں، جن کی محنت، دیانتداری اور خلوص سے ادارے اپنی منزلوں کی جانب بڑھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی انتظامیہ مزدوروں کی فلاح، حقوق کے تحفظ اور بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔تقریب سے ڈائریکٹر اسٹوڈنٹس اینڈ سیکیورٹی عطا چانڈیو نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مزدور ہمارے ادارے کا قیمتی اثاثہ ہیں، جن کی دن رات محنت سے یونیورسٹی کا نظام بہتر طریقے سے چل رہا ہے۔ انہوں نے مزدوروں کے جذبے، ذمہ داری اور خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی عزت، تحفظ اور فلاح یونیورسٹی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔دوسری جانب مزدوروں نے کہا کہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سلیم رضا سمون کا ان کے ساتھ بیٹھنا برابری، احترام اور یکجہتی کا مثبت پیغام ہے۔ اس عمل سے ان کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے اور انہیں عزت ملی ہے۔ اس موقع پر مزدوروں نے جوش و جذبے کے ساتھ ادارے کی ترقی کے لیے کام جاری رکھنے کا عزم بھی ظاہر کیا۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]