13

میلسی بیو رو چیف و ہا ڑ ی برگیڈ کمانڈر فیض قادر سبحانی (بریگیڈ 105 میلسی) کی جانب سے میلسی تھیلیسیمیا سنٹر کی ٹیم اور معصوم تھیلیسیمیا کے

میلسی بیو رو چیف و ہا ڑ ی برگیڈ کمانڈر فیض قادر سبحانی (بریگیڈ 105 میلسی) کی جانب سے میلسی تھیلیسیمیا سنٹر کی ٹیم اور معصوم تھیلیسیمیا کے بچوں کے لیے ایک شاندار اور یادگار پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر بچوں کو سی ایم ایچ میلسی کا خصوصی وزٹ کروایا گیا، جہاں انہیں بہترین طبی سہولیات سے روشناس کروایا گیا۔ بچوں کے چہروں پر خوشی اور امید کی جھلک اس بات کا ثبوت تھی کہ ایسے اقدامات ان کے دلوں میں نئی زندگی کی روشنی پیدا کرتے ہیں۔تھیلیسیمیا ڈے کے حوالے سے ایک آگاہی واک بھی منعقد کی گئی، جس میں معاشرے کو اس موذی مرض کے خلاف شعور دینے کا پیغام دیا گیا۔ بعد ازاں ایک باوقار تقریب کا انعقاد ہوا، جس میں تھیلیسیمیا کی روک تھام، بروقت تشخیص اور بچوں کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
پروگرام کے اختتام پر معصوم بچوں میں گفٹس تقسیم کیے گئے جس سے ان کے چہروں پر خوشی دیدنی تھی۔ مزید برآں بچوں کی زندگیوں کو سہارا دینے کے لیے بلڈ ڈونیشن بھی کیا گیا، جو یقیناً ایک عظیم انسانیت دوست عمل ہے۔
اس موقع پر معزز مہمانانِ گرامی میں لیفٹیننٹ کرنل ہما بابر، کیپٹن اسد اللہ (152 ڈینٹل یونٹ)، میجر عمیر، کیپٹن تیمور اور شہزاد اقبال شیخ بھی موجود تھے، جن کی شرکت نے اس پروگرام کو مزید وقار بخشا۔جبکہ میلسی تھیلیسیمیا سنٹر کی جانب سے چیئرمین راؤ محمد تنویر، ڈاکٹر علوینہ، ایڈمن سمیرا سجاد اور دیگر ٹیم ممبران بھی شریک تھے، جو دن رات ان معصوم بچوں کی خدمت میں مصروفِ عمل ہیں۔یہ اقدام نہ صرف بچوں کے لیے خوشی کا باعث بنا بلکہ معاشرے کے ہر فرد کو یہ پیغام بھی دیا کہ:اگر ہم سب مل کر کوشش کریں تو تھیلیسیمیا جیسے مرض کو روکا بھی جا سکتا ہے اور ان معصوم جانوں کو بہتر زندگی بھی دی جا سکتی ہے۔
ہم دل کی گہرائیوں سے برگیڈ کمانڈر فیض قادر سبحانی اور ان کی پوری ٹیم کے مشکور ہیں جنہوں نے خدمتِ انسانیت کی ایک روشن مثال قائم کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں