بیو رو چیف و ہا ڑ ی
میلسی میں گورنمنٹ بوائز اور گرلز گریجویٹ کالجز میں “معرکۂ حق” کے حوالے سے تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ تقریبات میں سیمینار، واک اور پوسٹر و پینٹنگ مقابلے شامل تھے، جن میں طلبہ و طالبات نے بھرپور شرکت کی۔ مقررین نے کہا کہ ان سرگرمیوں کا مقصد نوجوان نسل میں حب الوطنی اور قومی شعور کو فروغ دینا ہے
میلسی کے تعلیمی اداروں میں “معرکۂ حق” کے موضوع پر مختلف تقریبات منعقد ہوئیں۔ گورنمنٹ بوائز گریجویٹ کالج میں سیمینار اور ریلی کی قیادت پرنسپل میاں محمد اطہر نے کی جبکہ گورنمنٹ گرلز کالج میں پرنسپل فریحہ ریاض کی زیر صدارت سرگرمیاں ہوئیں۔
تقریبات میں طلبہ و طالبات نے جوش و خروش سے شرکت کی اور پوسٹر و پینٹنگ کے ذریعے حب الوطنی کے جذبات کا اظہار کیا۔
مقررین نے کہا کہ ایسی سرگرمیاں نوجوانوں میں قومی یکجہتی اور شعور اجاگر کرنے کا مؤثر ذریعہ ہیں، جبکہ پاک فوج کی قربانیاں قوم کے لیے قابلِ فخر ہیں۔
طلبہ نے ملک کی ترقی اور استحکام کے لیے بھرپور کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔