8

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ) نواب شاہ انٹرمیڈیٹ امتحانات بخیر و خوبی مکمل، شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کئے گئےنواب شاہ

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ) نواب شاہ انٹرمیڈیٹ امتحانات بخیر و خوبی مکمل، شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کئے گئےنواب شاہ تعلیمی بورڈ نواب شاہ کے زیرِ اہتمام جماعت گیارہویں و بارہویں کے سالانہ امتحانات گورنمنٹ ڈگری کالج دوڑ میں کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئے، جہاں بطور نگران (ایکسٹرنل سپرنٹنڈنٹ) تفویض کردہ ذمہ داریاں احسن انداز میں انجام دی گئیں۔امتحانی عمل کے دوران نگران عملے نے انتہائی ذمہ داری، ایمانداری اور مستعدی کا مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر پروفیسر عبدالرشید رند (سٹھ میل کالج) اور پروفیسر عرفان علی ڈاہری (نواب شاہ کالج) نے بطور نگران نمایاں خدمات سرانجام دیں۔ نقل جیسے ناسور کے خاتمے کے لیے سخت اور مؤثر اقدامات کیے گئے، جس سے امتحانی نظام کی شفافیت برقرار رہی۔گورنمنٹ ڈگری کالج دوڑ کے پرنسپل پروفیسر خادم حسین کورائی نے امتحانی عمل کو منظم اور شفاف بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ ان کی قیادت میں کالج انتظامیہ نے بھرپور تعاون فراہم کیا۔ اسی طرح پروفیسر راشد ملوکھانی نے بطور فیکٹوٹم اپنی بہترین انتظامی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔دیگر تدریسی عملے میں پروفیسر ندیم بھنگوار، پروفیسر ثناء اللہ کلوئی اور پروفیسر جاوید جمالی نے بطور ممتحن اپنی ذمہ داریاں خوش اسلوبی سے انجام دیں، جبکہ رضاکار طلباء کی خدمات بھی قابلِ ستائش رہیں۔امتحانات کے دوران مختیار کار دوڑ، اسسٹنٹ کمشنر دوڑ، ڈپٹی کمشنر نواب شاہ، ایس ایس پی نواب شاہ اور تعلیمی بورڈ کی مختلف ٹیموں نے وقتاً فوقتاً دورے کیے، جس سے نظم و ضبط اور شفافیت کو یقینی بنانے میں مدد ملی۔
اختتامی روز پر پرنسپل پروفیسر خادم حسین کورائی کی جانب سے تمام ایکسٹرنل نگرانوں کو سندھ کی ثقافتی پہچان ’’اجرک‘‘ بطور تحفہ پیش کی گئی، جو ایک مثبت اور خوشگوار روایت کی عکاسی کرتا ہے۔تاہم،کالج میں اساتذہ کی کمی ایک اہم مسئلہ کے طور پر سامنے آئی ہے، جس کے حل کے لیے محکمہ کالجز سندھ کی فوری توجہ درکار ہے تاکہ تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں