13

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 خوشاب علی حسین کی زیرِ

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 خوشاب علی حسین کی زیرِ صدارت پنجاب ایمرجنسی سروس آفس خوشاب میں گزشتہ ماہ اپریل کی ایمرجنسی رپورٹ کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد کیا گیا ۔ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو علی حسین نے اجلاس کو بتایا کہ پنجاب ایمرجنسی سروس کو گزشتہ ماہ میں ٹوٹل 11616 کالز موصول ہوئیں جن میں سے 3213 ایمرجنسی کالز تھیں پنجاب ایمرجنسی سروس نے اپنا ریسپانس ٹائم برقرار رکھتے ہوئے 3183 متاثرین کو ریسکیو کیا۔ گزشتہ ماہ میں321 روڈٹریفک کے حادثات، 2449 میڈیکل کی ایمرجنسیز،17 آتشزدگی،04 سٹرکچر کلیپس،41کرائم او381 دیگر ایمرجنسیز ڈیل کی گئیں جن میں کام کرتے ہوئے چوٹ لگ جانے، اینیمل/برڈ ریسکیو وغیرہ و دیگر ایمرجنسیز شامل ہیں ریسکیو عملہ نے1054 معمولی متاثرہ لوگوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی جبکہ 2068 شدید متاثرہ لوگوں کو بروقت طبی امداد مہیا کر کے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا ۔پیشنٹ ریفرل سروس کے متعلق انہوں نے بتایا کہ بہتر علاج معالج کے لئے سرکاری ہسپتال سے دوسرے سرکاری ہسپتالوں میں 294 متاثرہ مریضوں کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے منتقل کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں